دہشت اور خوفناک مناظر سے بھرپورہالی ووڈ سپر نیچرل تھرلرفلم ’جیکلز‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا
ہارر فلم ’جیکلز‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ،، فلم کی کہانی ایک ایسے خاندان کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنے بچوں کو ایک پراسرار قاتل گروہ سے بچانے کی کوششیں کرتا ہے جس کے بعد وہ مزید مشکلات کا شکار ہوجاتا ہے فلم کی کاسٹ میں اسٹیفن ڈورف، الیسا جولیا سمیت دیگر اداکار شامل ہیں،، سنسنی خیز مناظر سے بھرپوریہ فلم یکم ستمبرکو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔