پاکستان کو دہشتگردی کی جنگ میں جھونکے والے امریکا نے ایک بار پھر پیٹھ پیچھے وار کردیا
پاکستان کو دہشتگردی کی جنگ میں جھونکے والے امریکا نے ایک بار پھر پیٹھ پیچھے وار کردیا، امریکی کانگریس بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی زبان بولنے لگی، ایوان میں بل پیش کیا گیا ہے جس کے مطابق پاکستان کو دہشتگردی کا کفیل ملک قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔۔ بل کے تحت امریکی کو 90 دنوں کے اندر جواب دینا ہو گا کہ پاکستان بین الاقوامی دہشت گردی کو سپورٹ کرتا ہے یا نہیں۔ اس کے 30 دن بعد وزیر خارجہ کو ایک رپورٹ دینا ہوگی جس میں انھیں یا تو پاکستان کو دہشت گردی کا کفیل ملک قرار کرنا پڑے گا یا تفصیل سے بتانا ہوگا کہ وہ کیوں اس زمرے میں نہ رکھا جا سکتا۔
اس بل کو پیش کرنے والے بااثر رہنما ٹیڈ پو نے پاکستان کے ساتھ امریکہ کے تعلقات میں ایک ’انقلابی تبدیلی‘ کی بھی کوشش کی ہے۔ دہشتگردی سے متعلق ذیلی کمیٹی کے صدر ٹیڈ پو اس سے پہلے بھی پاکستان کی پالیسیوں پر سخت تنقید کرتے رہے ہیں۔۔ ٹیڈپو نے ہرزاسرائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بل میں لکھا ہے کہ پاکستان پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا، اس نے برسوں سے امریکہ کے دشمنوں کا ساتھ دیا ہے، وقت آ گیا ہے کہ ہم پاکستان کو انعام دینے پر پابندی لگائیں اور اسے سرکاری طور پر دہشت گردی کو سپانسر کرنے والا ملک قرار دیں۔