وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چیئرمین NDMA لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک کی ملاقات

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین NDMA لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک کی ملاقات،ملاقات میں وزیرِ اعظم کو ملک میں حالیہ بارشوں و سیلاب کے متاثرین کیلئے جاری امدادی سرگرمیوں و آئندہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی تیاری کے حوالے سے بریفنگ دی گئی. وزیرِ اعظم کی ہدایت پر گلگت بلتستان میں پیشگی اطلاع نظام کو مکمل فعال بنانے اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ اس حوالے سے تعاون پر پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی. وزیر اعظم نے ہدایت دی کہ حالیہ بارشوں و سیلابی صورتحال کے متاثرین کی مدد و بحالی میں این ڈی ایم اے صوبوں کے ساتھ تعاون مزید مربوط بنائے. موسم کی صورتحال و ایسی ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر خطرے سے دوچار علاقے کے لوگوں کو پیشگی آگاہی یقینی بنائی جائے.