انٹرنیشنل یوتھ ڈے: وزیراعظم کا نوجوانوں کیلئے خصوصی پیکجز کا اعلان

مدینہ منورہ !! نمائندہ نوائے وقت — مسلم لیگ ن جرمنی کے سیکریٹری اطلاعات و نشریات حافظ محمد عمران جنجوعہ نے اسلام آباد میں انٹرنیشنل یوتھ ڈے کی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں پرائم منسٹر یوتھ کونسل کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان اور وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کے لیے متعدد پیکجز کا اعلان کیا، جو نوجوانوں کے روشن مستقبل کی جانب اہم قدم قرار دیے گئے۔