کرناہ میں تیندوے کا شیڈ میں گھس کر حملہ ،20بھیڑیں ہلاک
سرحدی تحصیل کرناہ کے جاڈہ گاﺅں میں گذشتہ رات تیندوے نے محمد یوسف پوسوال نامی شہری کے شیڈ میں گھس کر کم سے کم 20بھیڑوں کو چیئر پھاڑ کر کے رکھ دیا۔پوسوال نے کہا کہ جب یہ واقعہ پیش آیاتوبھیڑبکریوں نے شور و غل مچادیا لیکن تب تک تیندوا 20 بھیڑوں کو چٹ کرگیا تھا۔مقامی لوگوں کے مطابق بھیڑ بکریوں کے شور سے جاگے گاﺅں کے لوگ جب شیڈ کے قریب پہنچے تو تیندوا وہاں سے فرار ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ جاڈہ گاﺅں جو کنڈی سے 5کلو میٹر دورپہاڑی پر آباد ہے ،میں اس وقت 2فٹ کے قریب برف جمع ہے۔