بغیر بیج کینو دنیا میں پاکستان کی پہچان بنے گا۔ ماہرین زراعت
سلانوالی۔12 جنوری (اے پی پی )ماہرین زراعت نے کہاہے کہ پنجاب میں بغیربیج کینوکی کاشت کے فروغ سے روس انگلینڈ امریکہ اورجرمنی کے علاوہ دیگر یورپی ممالک کو کینو کی برآمدات میں اضافہ ہوگابغیر بیج کنو دنیامیں پاکستان کی پہچان بنے گا کیونکہ کسی بھی یورپی ملک میں سیڈلیس کنو پیدانہیں ہوتاعام کنو کے پھل میں 20 سے 30 تک بیج ہوتے ہیں جبکہ سیڈلیس کنومیں صرف ایک بیج پایاجاتاہے سیڈلیس کنومیں عام کنو کی نسبت زیادہ جوس ہوتاہے جسے زیادہ عرصہ تک سٹور کیاجاسکتاہے تحقیقاتی ادارہ سٹرس سرگودہا کے سائنسدانو ں کے زریعے مقامی سطح پر کم بیج کے حامل کنوکی نئی قسم پہلے ہی متعارف ہوچکی ہے اور اس قسم کے ہزاروں پودے باغبانوں میں تقسیم کیے جاچکے ہیں 2004 میں سیڈلیس کنوکے پودوں کی تیاری کاآغازہوا اب اس کے ایک ہزارسے زائد پودے تیار کرلئے گئے ہیں جوپنجاب کے مختلف اضلاع سرگودہا ٹوبہ ٹیک سنگھ لیہ اور وہاڑی میں تیس ہزار سے زائد ایکڑرقبہ پر کاشت کیے جائیں گے پنجاب میں ساڑھے چار لاکھ ایکڑ سے زیادہ رقبہ ترشاوہ پھلوں کے زیرکاشت ہے۔