کپتان نے ستائیس ویں شب روضہ رسول پر گزاری
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اہلیہ کے ساتھ رمضان المبارک کی ستائیسویں شب مدینہ منورہ میں روضہ رسول صلہ الله علیہ وسلم پر حاضری دی ،نوافل ادا کیے اور دعائیں مانگیں۔ عمران خان کے ہمراہ پی ٹی آئی رہنماؤں میں عبدالعلیم خان، عون چوہدری اور زلفی بخاری بھی شامل ہیں۔ روضہ رسول پر پہنچنے پر تحریک انصاف کے کارکنوں اور پاکستانیوں کا تانتا بندھ گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بدھ کی شام عمرے کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ جائیں گے۔ اس سے پہلے مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ پر پی ٹی آئی کے مڈل ایسٹ کوآرڈینیٹر ذوالقرنین علی خان نے ان کا استقبال کیا۔