ملک میں کورونا سے یومیہ اموات میں واضح کمی
تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کی صورتحال میں بہتری آرہی ہے ، نئے کورونا کیسز اوراموات میں نمایاں کمی ہوئی ہے جبکہ صحتیاب مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ جاری ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 3 افراد جان سے گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 373 ہوگئی ہے ۔ ملک میں اب تک کورونا کے 3 لاکھ 955 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، پاکستان میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد6 ہزار046 ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں584 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔