نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی نیکٹا نے چھ روز قبل لاہور میں ممکنہ دہشتگردی کے خلاف سیکیورٹی الرٹ جاری کیا تھا
نیکٹا کی جانب سے اسی ماہ 7 فروری کو ہائی الرٹ جاری کیا گیا تھا، اس حوالے سے چیف سیکریٹری پنجاب کو ایک خط ارسال کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ لاہور میں دہشت گردی کی کسی بڑی کارروائی کا خدشہ ہے،، خط میں بتایا گیا تھا کہ دہشت گردی تعلیمی اداروں یا ہسپتالوں کو نشانہ بناسکتے ہیں، لاہور کی سیکیورٹی سخت کردی جائے، الرٹ جاری ہونے کے بعد لاہور کی تمام اہم شاہراہوں ، داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس نے ناکے لگا دیئےگئے تھے اور شہریوں کی چیکنگ کی جارہی تھی،،، ہائی الرٹ کے باجود دھماکہ سیکیورٹی پر سوالیہ نشان ہے