پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پا گیا
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے باضابطہ اعلامیہ آج رات تک جاری ہونے کا امکان ہے۔آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کے لیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالرز کی قسط جاری کی جائے گی اور پاکستان کے لیے پروگرام ایک ارب ڈالر بڑھا دیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت آئی ایم ایف قرض پروگرام کو جولائی 2023ء تک توسیع دینے کابھی اعلان کرے گا۔ پاکستان پہلے ہی آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کے لیے تمام معاملات پیشگی مکمل کرچکاہے۔