سنگاپور سے نیو یارک تک دنیا کی طویل ترین پروازمنزل تک پہنچ گئی
امریکی ٹی وی کے مطابق طیارے میں سوار مسافروں نے کہاکہ سنگاپو سے نیویارک پہچنے پر یہ احساس ہی نہیں ہوا کہ طیارے نے ہزاروں کلو میٹرکاسفرطے کیاہے۔فلائٹ نے سنگاپور سے نان اسٹاپ نیو یارک تک کا 15 ہزار 344 کلو میٹر کا فاصلہ 17 گھنٹے 25 منٹ میں طے کیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق سنگاپور ایئرلائن دنیا کی اس طویل ترین کی فلائٹ میں 150 مسافر اور عملے کے17 ارکان سوار تھے۔
ویسے تو طویل ترین پروازوں کا سلسلہ نیا نہیں ہے، رواں برس آسٹریلیا کی قنطاس ایئرلائن نے 17 گھنٹے دورانیہ کی پرتھ تا لندن فلائٹ کا آغاز کیا تھا ۔