دنیا کی تیسری اور امریکہ کی سب سے طویل العمر خاتون دنیا چھوڑ گئی۔
امریکہ کی سب سے طویل العمر خاتون 115 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔زرائع کے مطابق الزبیتھ فرانسس امریکہ میں سب سے زیادہ عمر رسیدہ اور دنیا کی تیسری معمر ترین شخصیت تھیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق الزبیتھ فرانسس کی موت عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے ہوئی، ان کی موت اہلِ خانہ کی موجودگی میں ہوئی۔ انہوں نے اپنی زندگی کا زیادہ تر وقت امریکی شہر ہوسٹن میں گزارا ، الزبیتھ فرانسس نے رواں سال ہی اپنی 115 ویں سالگرہ منائی تھی۔