علی امین گنڈا پور غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کیس سے ڈسچارج
بھکر کی عدالت نے علی امین گنڈا پور کو غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کیس سے ڈسچارج کر دیا۔گر فتار پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کو بھکر کے سینئر سول جج آصف نیاز کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔عدالت نے علی امین گنڈا پور کو غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کیس سے ڈسچارج کردیا۔ علی امین گنڈا پور کے وکیل رفیق احمد نیازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور کو ناجائز اسلحہ کیس میں زبردستی نامزد کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ عدالت نے علی امین کو اسلحہ کیس سے ڈسچارج کر دیا ۔اس سے قبل علی امین گنڈا پور کو اسلام آباد سے تھانہ صدر بھکر منتقل کیا گیا تھا۔