مصری کلینڈر کے تحت چلنے والی داؤدی بوہری جماعت آج عید الفطر منا رہی ہے۔
مصری کلینڈر کے تحت چلنے والی داؤدی بوہری جماعت عید الفطر کا تہوار منارہی ہے۔ کراچی میں بوہری برادری کی نمازِعید کا سب سے بڑا اجتماع صدر کی طاہری مسجد میں منعقد ہوا جبکہ پان منڈی اور حیدری کے علاقوں میں بھی نمازِ عید الفطر کے اجتماعات منعقد کیے گئے۔ نماز عید کے اجتماعات میں ملک کی سلامتی اور امن و امان کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ نماز عید کے بعد لوگوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی، جماعت خانوں کے قریب سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے علاوہ بوہری جماعت کے رضا کاروں نے بھی فرائض انجام دیے۔