آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء: بھارت کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ، بھارت کو 34.3 اوورز میں 76 رنز درکار
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے سب سے بڑے ٹاکرے میں پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 192 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ جاری ہے۔ بھارت کی ٹیم 15 اوورز کے اختتام پر 2 وکٹوں کے نقصان پر 111 کے مجموعی سکور پر کھیل رہی ہے۔ بھارت نے اننگز کا جارحانہ انداز میں آغاز کیا تاہم تیسرے ہی اوور میں شبمن گل شاہین شاہ آفریدی کی بال پر شاداب خان کو کیچ تھما بیٹھے، بھارتی اوپنر نے 11 بالز پر 4 چوکوں کی مدد سے 16 رنز بنائے۔