کراچی کے علاقے سرجانی میں دوروز قبل بیوی اور ساس کو قتل کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا
کراچی کے علاقے سرجانی کنیز فاطمہ سوسائٹی میں دوروز قبل ملک ناصر نای ملزم نے فائرنگ کرے اپنی اہلیہ اور ساس کو قتل کیا تھا۔ واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا تھا۔ پولیس نے مقتولہ کرن کے والد بابر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مقدمے میں دفعہ تین سو دو اور تین سوچوبیس شامل کی گئی ہے، تفتیشی حکام کے مطابق ملزم ملک ناصر کی گرفتاری کے لیے ملزم کے موبائل کو ٹریس کرہے ہیں۔ ملزم کراچی کی حدود میں ہی موجود ہے۔ پولیس نے ملزم کے ایک رشتہ دار کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔