جیل انتظامیہ نے شہباز گل سے ملاقات کرنے نہیں دی، انہیں اسلام آباد لے جارہے ہیں، خدشہ ہے تشدد ہو گا، عمر ایوب
جیل کے باہر ذرائع ابلاغ سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کے حکم پر شہباز گل کا چیک اپ ہو رہا ہے، ہمیں معلوم ہوا ہے کہ ان پر تشدد کیا گیا ہے۔ سابق وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا کہ پتا چلا ہے کہ شہباز گل کو اسلام آباد کی ٹیم لے کر جا رہی ہے، خدشہ ہے کہ راستے میں شہباز گل پر تشدد ہو گا۔ پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے دعویٰ کیا کہ جیل انتظامیہ نے بتایا ہے کہ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ یہاں آرہی ہے۔