امریکہ اپنا دبدبہ کھو چکا ہے۔ اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹرس نے کہا ہے کہ ماضی میں امریکا عالمی سیاست میں اہم کردار ادا کرتا تھا مگر آج تجارت اور دیگر موضوعات میں الجھا ہوا ہے جس سے اس کا دبدبہ کم ہو چکاہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹرس نے اٹلانٹک نامی جریدے کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ دنیا پر امریکی دبدبہ کم ہو گیا ہے۔ سیکرٹری جنرل نے کہا کہ دنیا اس وقت انتشارکا شکار ہے جبکہ امریکی انتظامیہ اس وقت اپنی قائدانہ وصف کھو چکی ہے اور اس مقام پر پہنچ گئی ہے جہاں وہ سرد جنگ کے خاتمے کے وقت تھی۔