امریکہ میں پانی اور خشکی پر چلنے والی دنیا کی تیز رفتارسپورٹس کار فروخت کے لئے پیش کر دی گئی ۔
سی لائن نامی یہ سپورٹس کارخشکی پرایک سو پچیس میل فی گھنٹہ جبکہ پانی پر ساٹھ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔کار کے موجد مارک وٹ نے چھ سال کے عرصے یہ منصوبہ مکمل کیا ہے،سی لائن کا شمار دنیا کی پانی اور خشکی پر چلنے والی پچیس کاروں میں ہوتا ہے،مارک وٹ نے دوہزار چار میں اپنے منصوبے کے آغاز میں ہی کار کو پانی پر ساٹھ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑانےکا دعوی کیا تھا،کار کی قیمت دو لاکھ انسٹھ ہزار ڈالر مقرر کی گئی ہے،مارک کا کہنا ہے کہ انجن کی تبدیلی سے کار کی رفتارمزیدایک سو اسی میل فی گھنٹہ تک بڑھائی جا سکتی ہے۔