وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اراکین قومی اسمبلی کے اعزاز میں آج الوداعی ناشتہ دیں گے.
وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پی ٹی آئی سمیت اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو آج الوداعی ناشتے پر مدعو کرلیا، وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے مہمانوں کو دعوت نامے پہنچا دیئے، ادھر تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے دعوت پر معذرت کرلی، ذرائع کے مطابق شیریں مزاری نے دعوت کی پیشکش پارلیمانی پارٹی کے سامنے رکھی، پارلیمانی پارٹی نے وزیر اعظم کی دعوت میں نہ جانے کا فیصلہ کیا، موجودہ قومی اسمبلی کی پانچ سالہ مدت اکتیس مئی کو مکمل ہو رہی ہے، جس کے بعد نگران حکومت کا قیام عمل میں لایا جائے گا جو ملک میں آئںدہ عام انتخابات منعقد کرائے گی۔