خبردار امریکہ میں مالیاتی بحران آنے والا ہے۔ بل گیٹس
مائیکروسافٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس نے خبردار کر دیا کہ امریکہ میں مالیاتی بحران آنے والا ہے، امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بل گیٹس نے کہا کہ نئی حکومت کی اقتصادی پالیسیاں غلط ہیں، امریکہ دوسروں ملکوں کے ساتھ تعلقات خراب کر رہا ہے، بل گیٹس نے کہاکہ وہ اقتصادی بحران آتے دیکھ رہے ہیں، انھوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ مستقبل قریب میں امریکا میں 2008 جیسا مالیاتی بحران اور اقتصادی مندی جنم لینے والی ہے،، حکومت اور عوام کو کچھ کرنا ہوگا