پنجاب میں اغوا کی وارداتوں میں کمی نہ آئی،پیر محل سے اغوا ہونے والے کمسن کی لاش کھیتوں سے مل گئی
پنجاب بھر میں اغوا کی وارداتوں نے ہر کسی کو خوفزدہ کر دیا، وارداتیں ہیں کہ تھمنے کا نام نہیں لے رہیں پیر محل کے نواحی گاؤں کے محمد سردار کا پانچ سالہ بیٹا عاقب گزشتہ روز گھر کے باہر کھیلنے گیا تو پھر واپس نہ آیا، والدین اور اہل علاقہ نے بچے کی بہت تلاش کی ، تاہم علی الصبح کمسن کی لاش کھیتوں سے ملی ، پولیس کے مطابق بچے کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ،پولیس نے بچے کی لاش کو ہسپتال منتقل کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ،، جبکہ علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، اہل علاقہ نے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے،