اسپین میں ایک بیٹے نے اپنی ماں کی لاش کے ساتھ ایک سال گزار دیا۔
اسپین میں سکیورٹی حکام نے ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے جس نے اپنی ماں کی لاش کے ساتھ تقریبا ایک سال گزار دیا تا کہ اُس کی پینشن وصول کر سکے۔
دارالحکومت میڈرڈ میں پولیس کے ترجمان کے مطابق مذکورہ 92 سالہ خاتون کے ایک پڑوسی نے اطلاع دی تھی کہ برابر والے اپارٹمنٹ سے "شدید نوعیت کی بُو" آ رہی ہے۔ اس پر کارروائی کر کے اس شخص کی والدہ کی لاش کو برآمد کر لیا گیا جو "کافی ٹکڑوں میں تقسیم تھی"۔
پولیس نے خاتون کے 62 سالہ بیٹے کو حراست میں لے لیا کیوں کہ اس نے اپنی والدہ کی وفات کی اطلاع نہیں دی اور ماں کی پینشن وصول کرتا رہا۔ پولیس ترجمان کے مطابق خاتون کے بیٹے نے اسی اپارٹمنٹ میں اپنی ماں کی لاش کے ساتھ کئی ماہ گزار دیے اور یہ عرصہ قریبا ایک سال بنتا ہے۔