شہباز گل کو میڈیکل بورڈ کا فوری طور پر ڈسچارج نہ کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کو میڈیکل بورڈ نے فوری طور پر ڈسچارج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ شہباز گل کل صبح تک پمز اسپتال میں ہی زیر علاج رہیں گے۔ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے کیے جانے والے کچھ میڈیکل ٹیسٹوں کی رپورٹس رات کو موصول ہوں گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ شہباز گل کے کئے جانے والے تمام ٹیسٹوں کے نتائج کو پیش نظر رکھ کر انہیں ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔