لوئر دیر میں پولیو ٹیم پر حملہ،2پولیس اہلکارشہید
لوئردیرمیں پولیو کی ویکسین پلانے والی ٹیم پر نا معلوم افراد کی جا نب سے حملے میں دوپولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لوئردیر کے علاقہ لعل قلعہ میں انسداد پولیو ویکسین پلانے والی ٹیم پر فائرنگ کردی گئی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔شہید اہلکاروں کی شناخت فرمان اور مکرم کے نام سے کی گئی ہے۔پولیس نے لاشوں کواپنی تحویل میںلے لیا ہے۔ واضح رہے کہ ملک بھرمیں انسداد پولیو کی پانچ روزہ مہم چل رہی ہے تا کہ نئی نسل کو اس موذی مرض سے بچاکرعمر بھر کی معذوری سے بچایا جاسکے۔