رمضان المبارک کا پہلا عشرہ رحمت، دوسراعشرہ مغفرت اور تیسرا عشرہ جہنم سے آزادی کا ہے
احادیث مقدسہ کے مطابق جس نے رمضان کریم کے روزے رکھے اور رات کو قیام کیا، اس کی زندگی بھر کے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں رمضان المبارک کی آمد پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ماہ مقدس کی خصوصیات کے حوالے سے خطبہ بلیغ ارشاد فرمایا" لوگو!"تم پر بڑے مرتبے والا مہینہ سایہ فگن ہے، اس مہینہ میں ایک ایسی رات ہے جو ہزار راتوں سے بہتر ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس کے روزے تم پر فرض کر دیے اور رات کے قیام ،تراویح کو نفل قراردیا۔ جو اس مہینے میں کسی نیک عادت کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے قرب تلاش کرے تو اس کو ایک فرض اداکرنے کا ثواب ملتا ہے"۔ ماہ صیام میں سجایا گیا دسترخوان کھجور کے بغیر ادھورا تصور کیا جاتا ہے کھجور نہایت شیریں،لذیذ، باکمال،مفید اور بابرکت پھل ہے جس کا ذکر قرآن مجید میں بیس سے زائد مرتبہ ہوا ہے۔ تمام انبیاکرام اِسے نہایت رغبت اور محبت سے تناول فرماتے تھے۔ آں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا بھی پسندیدہ پھل کھجور ہی تھا۔ صحابہ کرام اور تمام بزرگان دین اِسے سنت نبوی سمجھ کر ہی کھاتے ہیں۔ مسلمان سارا سال کھجور کا استعمال کرتے ہیں مگر ماہ صیام میں سجا دسترخوان جنت کے پھل کی موجودگی کے بغیر ادھورا سمجھا جاتا ہے۔دنیا میں نوے سے زائد کھجوروں کی اقسام ہیں، جن میں عجوہ، عابل، امیرچ، برنی، عنبر ، شبلی، عابد، رحیم، بارکولی، اعلوہ، امرفی، وحشی، فاطمی، حلاوی، حلیمہ، حاپانی، نحل، ابلح، بسر، طلع، رطب، ثمر، حجار، صفا، صحافی، خفریہ، حبل، الدعون، طعون، زہری، خوردوی، شاعران، امیلی ، ڈوکا، بیریر، ڈیری، ایمپریس، خستوی، مناکبر، مشرق، ساجائی، سیری، سیکری، سیلاج، نماج، تھوری، ام النغب، زاہد، ڈنگ وغیرہ زیادہ مقبول عام ہیں۔کجھور میں بھرپور غذائیت پائی جاتی ہے۔ اس میں نمکیات اور وٹامن موجود ہوتے ہیں۔ کجھور میں بہت سی بیماریوں کا علاج بھی ہے۔ بلغمی کھانسی،دمہ،ضعف قلب، خون کی کمی،پیچش سمیت پیٹ کی بیماریوں کیلئے نہایت مفید پھل ہے۔ کھجور قبض کشا ہونے کے علاوہ بدن کو فربہ بھی کرتی ہے۔ ماہ صیام کے آغاز پر بڑوں کےساتھ ساتھ بچوں میں بھی خوب جوش وخروش پایا جارہا ہے رمضان کی آمد کے ساتھ ہی سکولوں میں چھٹیاں ہو گئی ہیں، جبکہ رمضان المبارک کے حوالے سے بچوں میں بھرپور عزم اور جوش پایا جارہا ہے ،بچوں کا کہنا ہے کہ ان کو رمضان المبارک کی آمد کی بے حد خوشی ہے۔بچوں کو بے صبری سے انتظار ہے کہ وہ بھی بڑوں کے ساتھ افطاری کے مزے لوٹیں اور رمضان کی رحمت اور برکت سے مستفید ہوں،، ننھے بچوں کا کہنا ہے کہ وہ رمضان میں نمازوں کی ادائیگی کریں گے اور اپنے ملک و قوم کے لیے دعا کریں گے۔رمضان المبارک کا احترام ہم سب پر لازم ہے، ہمیں چاہیئے کہ اس بابرکت مہینے میں حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد بھی ادا کریں،دوسری جانب رمضان اس بات کا پیغام بھی دیتاہے کہ بڑے اپنے کردار سے بچوں کو محبت امن اور رواداری کا درس دیں رمضان المبارک کی آمد پر مساجد میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں ہل ایمان اس بابرکت مہینے میں خشوع خضوع کے ساتھ عبادات کرنے اور رب تعالیٰ کو راضی کرنے کیا کوشش کرینگے دنیا کے بیشتر ممالک میں آج پہلا روزہ ہے ،بھارت اور بنگلہ دیش میں کل پہلا روزہ ہوگا،،یورپ کی مسلمان کمیونٹی تقسیم ہو گئی،اہل سنت آج روزہ رکھ رہے ہیں جبکہ شیعہ کمیونٹی کل روزہ رکھے گی سعودی عرب سمیت خلیجی عرب ریاستوں،، ترکی ، افریقہ ،، شمالی امریکا،، بحرین، متحدہ عرب امارات قطر ،یمن، عمان، عراق، شام، اردن ،ایران انڈونیشیا، ملائیشیا ،،سنگا پور ،تھائی لینڈ ،ویت نام اور میانمار میں آج پہلا روزہ ہے ،مصر، مراکش ،شمالی افریقہ کی عرب ریاستوں لیبیا، الجزائر خود مختار فلسطینی علاقوں اور اسرائیل میں آباد مسلمان بھی آج پہلا روزہ رکھ رہے ہیں، یورپ کے ملکوں جرمنی، برطانیہ ،فرانس،سوئٹزر لینڈ ،ناروے ،اٹلی ،سویڈن ،یونان سپین اور ڈنمارک سمیت تمام بر اعظم میں آج پہلا روزہ ہے ،البتہ شیعہ کمیونٹی کل پہلا روزہ رکھے گی ، امریکہ کے شمالی اور جنوبی علاقوں کے تمام ممالک اور کینیڈا میں بھی آج پہلا روزہ ہے ،،افریقہ کے کم مسلم آبادی والے ملکوں ،کینیا ،چاڈ اور سینیگال میں آباد مسلمان آج پہلا روزہ رکھ رہے ہیں ،سوڈان،صومالیہ،موریطانیہ میں بھی آج پہلا روزہ ہے