افغانستان میں امریکی نیٹو کمانڈر کے اجلاس پر حملہ، باڈی گارڈ کی فائرنگ سے قندہار کے گورنر، پولیس چیف اور انٹیلی جنس چیف سمیت چار افراد ہلاک, دو امریکیوں سمیت متعدد زخمی
افغانستان کے صبے قندہار میں امریکی نیٹو کمانڈر جنرل سکاٹ ملر اور اعلیٰ حکام کے درمیان سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس جاری تھا اس دوران گورنر قندہار کے باڈی گارڈ نے اندھا دھند فائرنگ کردی ، حملے میں قندہار کے گورنر زلمئی ویسا ، پولیس چیف عبدالزازق اچکزئی ، صوبائی انٹیلی جنس چیف عبدالمومن حسن خیل اور ایک سینیئر افغان فوجی اہلکار ہلاک جبکہ دو امریکیوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے ، حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا، پولیس چیف عبدالزازق اچکزئی طالبان کے کے سخت ترین مخالف سمجھے جاتے تھے اور ان پر پہلے بھی کئی بار حملہ ہوچکا ہے دوسری جانب افغان طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے، حکام کے مطابق حملہ امریکی جنرل پر کیا گیا تاتاہم وہ حملے میں بال بال بچ گئے دوسری جانب افغان صدر اشرف غنی نے قندہار حملے کی شدید مذمت کی ہے اور ایک اعلیٰ تحقیقاتی ٹیم قندہار روانہ کردی ہے