دہشتگردوں کے خلاف فوج کے آپریشن کی وجہ سے ان کی کمر ٹوٹ چکی ہے:مشتاق غنی
پشاورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ بڈھ بیر ائیربیس پر حملے میں دہشتگردوں کو خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ،،صوبے میں پہلے کی نسبت اب بہت زیادہ امن ہوچکا ہے،،
وزیراطلاعات مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ کیمپ پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی تعداد سات سے دس تھی،،سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران ان دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے،،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے،،جس کے بعد کلئیرنس کا آپریشن جاری ہے،،