بھارت میں مسلمان نوجوان کی ہلاکت، 4 پولیس اہلکار معطّل
بھارت میں تشدد کا نشانہ بنائے جانے والے مسلمان شخص کی مدد نہ کرنے پر 4 پولیس اہلکاروں کو معطّل کر دیا گیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ یہ پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر موجود ہونے کے باوجود مسلمان نوجوان کو بچانے میں ناکام رہے۔ بعد ازاں 26 سالہ نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ حکام نے مزید بتایا کہ اس واقعے میں ملوث ہونے کے الزام میں5 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں صرف گزشتہ دو ماہ کے دوران مشتعل ہجوم 20 افراد کو تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کر چکے ہیں۔