وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پولیس کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، تھانے کا نظام اور ماحول مکمل طور پر تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پولیس کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا،، اجلاس میں شعیب سڈل ،سرمد سعید اور قانونی مشیروں نے شرکت کی ،، اجلاس میں پولیس کی مختلف رنگ برنگی وردیوں کو تھانے کے ماتحت کرنیکی سفارش پر غور کیا گیا،، جبکہ تھانے کا نظام اور ماحول مکمل طور پر تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،، ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پولیس حاکم کے بجائے عوام کی خادم بن کر کام کرے گی،، یہ تجویز بھی دی گئی کہ ہر اہلکار کانسٹيبل سے ترقی کرے گا ،، نوجوان اور پڑھے لکھے لوگ پولیس میں کانسٹيبل بھرتی ہو گے،، تنخواہوں میں اضافہ اور دیگر سہولیات دینے پر بھی سنجیدگی سےغورکیا گیا ،، وزیر اعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محکمہ پولیس سے رشوت کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا