بھارت کوششوں کے باوجود پاکستان کو بلیک لسٹ نہیں کر ا سکا,عوام کو پاکستان کو درپیش مسائل کا ادراک ہے:شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بھارت کوششوں کے باوجود پاکستان کو بلیک لسٹ نہیں کر ا سکا،بھارت نے پاکستان کے خلاف سفارتکاری کی ۔ ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی منی لانڈرنگ کی روک تھام کی کوششوں کو تسلیم کیا ہے، فروری 2020 تک پاکستان دیگر اہداف بھی حاصل کرلے گا۔ انہوں نے کہا نے کہا کہ وزیر اعظم کی کوشش ہے خطے میں حالات خراب نہ ہوں، کچھ قوتیں امہ کا اتحاد پارہ پارہ کرنا چاہتی ہیں،خطے میں امن کے لئے وزیراعظم نے ایران اور سعودیہ کا دورہ کیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی قیادت کے سامنے وزیر اعظم نے ایران کا موقف اور پاکستان کے تحفظات رکھے ، دونوں ممالک میں ٹینشن میں کمی آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی کہ دیا تھا سندھ میں آئندہ حکومت پی ٹی آئی اور اتحادیوں کی ہوگی، پی ایس 11کا نتیجہ پہلا قطرہ ہے ۔ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے،بلاول بھٹو نے 5دن پی ایس 11الیکشن کی مہم چلائی ۔انہوں نے کہا کہ اسی حلقے سے بلاول بھٹو رکن قومی اسمبلی بھی سندھ کی عوام باشعور ہوگئی ہے اور نتیجہ تبدیلی کا اشارہ ہے ، پیپلز پارٹی مسلسل 11سال سے سندھ میں برسر اقتدار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو الیکشن کے نتیجے پر اپنی قیادت سے نالاں ہیں ،بلاول کی ناراضگی کے باعث سندھ کابینہ میں تبدیلی نظر آئے گی،مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ احتجاج پر امن انداز میں کیا جائے، ڈندا برداروں سے آئین و قانون کے مطابق نمٹیں گے۔ آئین کسی ملائشیا کو کارروائی کی اجازت نہیں دیتا۔ایک سوال کے جواب میں وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کا مستقبل روشن ہے، ملک میں مارشل لا لگنے کا چانس نہیں ہے۔عوام کو پاکستان کو درپیش مسائل کا ادراک ہے ،ملک معیشت کی بہتری اور سرمایہ کاری کے لئے ملک میں استحکام ضروری ہے۔