کچےکےعلاقےمیں23روزسےجاری آپریشن zarb-e-ahanہواتمام،بدنام زمانہChotugangنےپاک فوج کےسامنےہتھیارڈال دئیے
پاک فوج نے ایک بار پھر خود کو منوا لیا، گزشتہ ایک دہائی سے پولیس کی ناک میں دم کرنے والے چھوٹو گینگ کا قصہ ہوا تمام۔۔۔پنجاب پولیس نے ڈکیت گینگ کے خلاف آپریشن شروع کیاتو اسے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ملزمان نے چوبیس اہلکاروں اغوا کرلیا، اٹھارہ روز تک ہر حربہ اپنایا گیا لیکن کامیابی نہ مل سکی، اس کے بعد آپریشن کی کمان پاک فوج نے سنبھالی، جوانوں نے ڈاکوؤں کے گڑھ کچا جمال کی جانب پیش قدمی کی، جہاں چھوٹو گینگ مورچے چھوڑ کر جنگل کی طرف بھاگ نکلے،فورسز نے تعاقب کرتے ہوئےملزمان کے گرد گھیرا تنگ کردیا اس دوران ڈاکوؤں کو ہتھیار ڈالنے کی وارننگ دیتے ہوئے فضا سے فوج کی جانب سے پمفلٹ بھی پھینکے گئے۔موت کوسامنے آتے دیکھ چھوٹو گینگ نے پاک فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے، ذرائع کے مطابق چھوٹو گینگ کے کارندوں کے علاوہ دیگر جرائم پیشہ افراد سمیت خواتین اور بچے بھی موجود تھے جن کی تعداد تقریبا 200 کے قریب تھی، مغوی چوبیس ساتھی پولیس اہل کاروں کو بازیاب کرا لیا گیا،جنہیں سونمیانی میں قائم ہیڈ کوارٹرز پہنچا دیا گیا، مغوی ساتھی اہل کاروں کی رہائی کے بعد آپریشن میں شریک پولیس اہلکاروں نے پاک افواج کے حق میں نعرے بھی لگائے۔چھوٹو گینگ کے خلاف پنجاب پولیس کا آپریشن گزشتہ تین ہفتے سے جاری تھا، اس دوران فائرنگ سے پولیس کے چھ اہلکار جاں بحق ہوئے جس کے بعد آپریشن میں پاک فوج کی مدد لی گئی۔