ٹرمپ نے افغانستان میں امریکی حکمت عملی کا سخت جائزہ لینے کے بعد ایک فیصلہ کیا ہے,امریکی وزیردفاع جم میٹس

امریکی وزیردفاع جم میٹس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے افغانستان کے حوالے سے امریکی حکمت عملی کا سختی سے جائزہ لیا ہے،امریکی وزیردفاع نے وائٹ ہاؤس کی جانب سے کیے گئے فیصلے کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا،،ان کا کہنا تھا کہ صدرٹرمپ امریکی عوام کو اپنے فیصلے سے آگاہ کریں گے،انھوں نے کہا کہ وہ افغانستان کے حوالے سے امریکی نئی حکمت عملی کے حوالے مطمئن ہیں،،چند روز قبل امریکی نیشنل سیکیورٹی کے معاونین نے صدرٹرمپ سے ملاقات کی تھی جس میں افغانستان کے حوالے سے مختلف آپشنز پرغورکیا گیا تھا،اس ملاقات کے حوالے سے وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ افغانستان کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا مگرصدرٹرمپ نے اپنے ٹویٹرپیغام میں کہا تھا کہ افغانستان کے حوالے سے بہت سے فیصلے کیے گئے ہیں