آسٹریلیا میں دریا پار کرتے ہوئے سینتالیس سالہ شخص کو مگر مچھ نگل گیا
آسٹریلیا کی ناردرن ٹیریٹری میں دریا میں سیلاب کے دوران ایک سینالیس سالہ شخص نے اسے پار کرنے کی کوشش کی ، تاہم مگر مچھوں سے بھرا ہوا دریا اس لیے قاتل ثابت ہوا ،، اس شخص کے ساتھ دو خواتین بھی تھیں جنہوں نے یہ منظر اپنی آنکھوں سے دیکھا انہوں نے پولیس کو بتایا کہ واقعہ شام چار بجے کے قریب پیش آیا جب یہ شخص دریا پار کر رہا تھا اور اسے مگرمچھوں نے پانی میں کھینچ لیا ،تین گھنٹوں بعد پولیس نے متاثرہ شخص کی لاش دو کلومیٹر دو کے علاقے سے نکالی ، جبکہ اس کی لاش کو باحفاظت نکالنے کیلئے ایک مگر مچھ کو گولی بھی ماری گئی ،، پولیس کے مطابق گولی آدم خور مگرمچھ کو ماری گئی تاکہ یہ دوبارہ کسی پر حملہ نہ کر سکے