بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں انتہاپسندوں نے ظلم کی انتہا کردی
گائے ذبح کرنے کے شبے میں پینتالیس برس کے ریاض اور اسکے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ریاض موقعے پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اسکے ساتھی شدید زخمی ہیں۔پولیس نے روایتی ہتھکنڈا استعال کرتے ہوئے بیان دیا ہے کہ چار افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔مدھیاپردیش میں گائے کو ذبح کرنا ثابت ہوجائے تو اسکی سزا تین سال اور جرمانہ پانچ ہزار ہےبھارت میں اقلیتوں کو تحفظ حاصل نہیں یہی وجہ ہے کہ آئے روز مسلمانوں کو سرعام موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے