روک سکو تو روک لو۔۔اعظم سواتی کا چیف الیکشن کمشنر کو چیلنج
وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اپوزیشن کی زبان بول کر کھلواڑ کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی اور بابر اعوان نے مشترکہ پریس کانفرنس میں ایک مرتبہ پھر چیف الیکشن کمشنر پر الزام کی بوچھاڑ کر دی۔ اعظم سواتی نے کہا کہ آپ کا تقرر کس طرح کیا گیا وہ راز پردے میں ہیں ۔کمیشن کاپاس نہ ہوتاتوکبھی آپ کاتقررنہ کرتے۔