پی ایس ایل 8: کوئٹہ نے ٹاس جیت لیا

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پی ایس ایل کے دسویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیتا اور لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ٹاس کے بعد گفتگو میں سرفراز احمد نے بتایا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جبکہ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے بتایا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔