سانحہ ساہیوال، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے جے آئی ٹی مسترد کر دی
سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے سانحہ ساہیوال پر بنائی گئی جوائنٹ انویسٹ گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کو مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا۔ سینیٹر رحمان ملک کے زیر صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا پارلیمنٹ ہاؤس میں اجلاس ہوا۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے سانحہ ساہیوال پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔ کمیٹی اراکین نے سانحہ ساہیوال کے مقتولین کے لیے دُعا کی گئی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ کمیٹی نے کہا کہ سانحہ ساہیوال پر بنائی گئی کمیٹی درست نہیں ہے آئی جی پنجاب کی سرپرستی میں جے آئی ٹی کام نہیں کرے گی۔ آزاد جے آئی ٹی ہائی کورٹ اور سیشن ججز کی سربراہی میں بنائی جائے۔ ساہیوال واقعہ: انصاف کے تقاضے پورے کریں گے،... قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ پنجاب حکومت سانحہ ساہیوال پر جو بھی تفتیش کرے گی وہ کمیٹی کے ساتھ شیئر کی جائے گی اور کمیٹی رپورٹ کا مکمل جائرہ لے گی۔