آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے اتنخابات کیلئے پولنگ کا عمل ختم ہو گیا، ووٹوں کی گنتی جاری ہے
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے دسویں عام انتخابات کیلئے کل اکتالیس نشستوں پر پولنگ ہوئی، ووٹنگ کا عمل صبح آٹھ بجے شروع ہوا جو بغیر کسی تعطل شام پانچ بجے تک جاری رہا،ووٹنگ کے دوران لوگوں کا زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔۔آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے دسویں عام انتخابات میں کل 49 نشستیں ہیں جن میں سے 41 جنرل نشستوں پر الیکشن ہوا،۔دیگر مخصوص آٹھ نشستوں پر انتخاب بعد میں کیا جائ ےگا ۔آزاد کشمیر کی اکتالیس نشستوں میں سے انتیس کیلئے آزاد کشمیر کے دس اضلاع میں ووٹ ڈالےگئے ۔جبکہ پاکستان میٕں مقیم مہاجرین کی بارہ نشستوں پر پاکستان کے مختلف شہروں میں ووٹنگ ہوئی،عام انتخابات کے لئے 5429 پولنگ اسٹیشنز اور 8048 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے جن پر چھبیس لاکھ چوہتر ہزار سے زائد ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا، الیکشن کمیشن کا مرکزی کنٹرول روم مظفر آباد قائم کیا گیا، جہاں انتخابی عمل میں مانیٹرنگ کی جاتی رہی،آزاد کشمیر کے انتخابی معرکے میں 42 سیاسی جماعتوں کے 423 امیدوار میدان میں ہیں، عام انتخابات میں مسلم لیگ ن ، پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے میں آرہا ہے۔۔۔ الیکشن میں پیپلز پارٹی کے اکتالیس مسلم لیگ ن کے اڑتیس امیدوار میدان میں ہیں، جبکہ تحریک انصاف کے بتیس، اور دیگر جماعتوں سے باون امیدوار بھی مقابلے کیلئے میدان میں ہیں، عام انتخابات میں دو سو چار آزاد امیدوار بھی مختلف حلقوں سے حصہ لے رہے ہیں
کراچی کے چھ اضلاع میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے ووٹ ڈال گئے، ایل اے تیس اور ایل اے چھتیس کے ووٹز نے حق رائے دہی استعمال کیا، ووٹرز اپنے اپنے امیدوار کو بھرپور سپورٹ کرتے نظر آئے، انفاس کھوکھر کی رپورٹ
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے کراچی کے چھ اضلاع میں ووٹنگ ہوئی ووٹنگ کا عمل صبح آٹھ بجے شروع ہوا، پولنگ اسٹیشنز کے باہر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے سیکیورٹی کے فرائض انجام دئیے،،، وزارت اطلاعات کی ہدایت پر پولنگ سٹیشنز کے اندر میڈیا کو کوریج کی اجازت نہیں دی گئی،ووٹرز نے سیکیورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کا انتہائی پر امن ماحول میں ہونا قابل تحسین ہے جس کا کریڈٹ پاک فوج کو جاتا ہے۔ووٹرز اپنے اپنے امیدوار کو بھرپور سپورٹ کرتے نظر آئے،،، پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا کہنا تھا کہ ان کے امیدوار کی فتح یقینی ہے، بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کشمیریوں کے تمام مسائل حل کئے جائیں گے۔۔ایل اے 30 جموں ون اور ایل اے 36 ویلی ون کے 42 ہزار سے زائد ووٹرز نے کراچی کے مختلف اضلاع میں حق رائے دہی استعمال کیا، اس موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات دیکھنے میں آئے،کیمرہ مین عبدالصبور کے ساتھ انفاس کھوکھر وقت نیوز کرا