سپاٹ فکسنگ کیس میں جعلی شیخ بننے والے مظہر محمود کو برطانوی گلوکارہ " ٹیولیسا پاولینا " سے چھیڑ چھاڑ پر پندرہ ماہ کی سزا
سپاٹ فکسنگ کیس کا مرکزی کردار مظہر محمود اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا۔۔ برطانوی عدالت نے پاپ گلوکارہ کی درخواست پر چھیڑ چھاڑ کے الزام میں صحافی مظہر محمود کو پندرہ ماہ، اور اس کے ساتھی ڈرائیور " ایلن سمیتھ " کو بارہ ماہ کی سزا سنا دی۔۔ برطانوی اخبار پہلے ہی مظہر محمود کو اٹھائیس سالہ گلوکارہ " ٹیولیسا پاولینا " کو چھیڑنے پر ملازمت سے برخاست کر چکا ہے۔۔ مظہر محمود نے دو ہزار دس میں تین پاکستانی کھلاڑیوں محمد آصف، محمد عامر، اور سلمان بٹ پر لارڈز ٹیسٹ میں سپاٹ فکسنگ کا الزام لگایا تھا جس کی ویڈیو نے کرکٹ کی دنیا میں ہلچل مچا دی تھی۔۔