آج پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں مسلمان عید الاضحیٰ بھرپور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے
پاکستان سمیت دنیا کے اکثر ممالک میں عید الاضحیٰ آج مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے، اسلام آباداور صوبائی دارالحکومتوں کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مساجد، عیدگاہوں اور کھلے میدانوں میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے، جن میں امت مسلمہ اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔نماز عید کی ادائیگی کے بعد کروڑوں مسلمان سنت ابراہیمی کی تکمیل میں جانوروں کی قربانی کر رہے ہیں، یہ قربانی اس وقت کی یاد میں دی جا رہی ہے جب حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنے بیٹے اسماعیل علیہ السلام کو اللہ کی رضا کی خاطر قربان کرنے کی تیاری کی تھی ، مسلمان آج کے دن سنت ابراہیمی پر عمل کرکے اللہ کے حضور یہ وعدہ کرتے ہیں کہ وہ اللہ کی رضا کی حصول کی خاطر اپنی جان، مال، وقت اور سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں۔