آج استور، پارہ چنار اور سکردو میں درجہ حرارت منفی آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ کالام میں ایک انچ برفباری ریکارڈ کی گئی ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے اکثر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، استور، پارہ چنار، سکردو، قلات، گلگت اور گوپس میں برفباری کا سلسلہ بھی جاری ہے، گلیوں، سڑکوں اور پہاڑوں پر سفیدی نے ڈیرے ڈال لئے ہیں،، آج کم سے کم درجہ حرارت استور، پارہ چنار اور سکردو میں منفی آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،، جبکہ قلات، گلگت اور گوپس میں منفی چھے، مالم جبہ، کالام، راولاکوٹ اور کوئٹہ میں منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، کالام میں ایک انچ برفباری ریکارڈ کی گئی، محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم کے سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے،، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا، تاہم آج شام اور رات کے وقت مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے، اگلے چند روز کے دوران پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے وقت ہلکی دھند پڑنے کا بھی امکان ہے،، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔