لاہور کےعلاقے اچھرہ میں شراب کے نشہ میں دھت ملزم کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک جبکہ سسراوربیٹا شدید زخمی ہوگئے
قتل کاافسوس ناک واقعہ پیش آیا لاہور کے علاقہ اچھرہ شمع روڈ پر،، جہاں قتل کے مقدمے میں سزا بھگت پر واپس آنے والے ملزم کی اپنے ہمسائے ڈاکٹر محمد اقبال سے معمولی تلخ کلام ہوئی ،شراب کے نشے میں دھت ملزم نے پہلے اپنی ماں اور بہن کو تشدد کا نشانہ بنایا بعدازاں ہمسائے پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ فائرنگ کی زد میں آکر اقبال کا داماد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ باپ اور بیٹا شدید زخمی ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ مقتول کے ورثا کا کہنا ہے کہ ملزم کو فوری گرفتار کرکے پھانسی کے تختے پرلٹکایا جائے ،،افسوسناک واقعہ پر گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔
واقعہ کے بعد ملزم اپنی ماں اور بیوی کے ہمراہ موقع سے فرار ہوگیا۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ملزم نے علاقے میں دہشت پھیلا رکھی تھی اسے کڑی سے کڑی سزا دی جائے ۔ مقتول چار بچوں کا باپ تھا اور ٹشوفروخت کرتا تھا ۔پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا ۔