اسلام آباد اور راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری

اسلام آباد اور راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، نکاسی آب کے لیے مشینری اورعملہ متحرک کردیا گیا ،نالہ لئی کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے ۔ بارش کے باعث راولپنڈی کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے خطرے کے پیش نظر واسا اوردیگرمتعلقہ ادارے الرٹ ہیں۔ ترجمان واسا کے مطابق نکاسی آب کے لیے مشینری اورعملہ متحرک کردیا گیا ہے جبکہ نالہ لئی میں پانی کی سطح کو مسلسل مانیٹرکیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔بارش کے پیش نظرنکاسی آب کا عمل تیزکردیا گیا ہے اورتمام ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں، شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔