نوازشریف کو کتنی دفعہ کہا کہ خوشامدی لوگ وفادار نہیں ہوتے، کراچی آپریشن نواز شریف نے نہیں میں نے شروع کیا، چوہدری نثار علی خان
چوہدری نثار علی خان نے جھتہ ہتھیال این اے 59 میں عوامی اجتماع سے خطاب کیا،، بولے ،، وزیر داخلہ بن کر فوج کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی ،جنرل راحیل شریف، جنرل اشفاق پرویز کیانی اور قمر جاوید باجوہ گواہ ہیں،پوری دنیا کو کہا کہ مسلمان دہشتگرد نہیں ہے امریکہ اپنا رویہ بدلے ،، ہر داڑھی والا دہشتگرد نہیں ہے ،، ہندوستان کا قاتل وزیر خارجہ راج ناتھ واشنگٹن کانفرنس میں آیا،امریکہ میں اسے ایسا جواب دیا کہ دوبارہ کانفرنس میں نہیں بیٹھا،، انہوں نے کہا کہ ،، کراچی آپریشن نہ نوازشریف نے شروع کیا نہ کسی اورنے ،، وہ آپریشن میں نے شروع کیا،اگست کی پرانی اخباروں کو اٹھا کر دیکھ لو کراچی کا آپریشن کس نے شروع کیا،،جعلی شناختی کارڈ بلاک کیے پاکستان میں غیر متعلقہ لوگوں کا داخلہ بند کیا،مدرسوں کا کیس لڑا اور کہا کہ مدرسوں میں دہشتگردی نہیں ہوتی،دہشتگردی کے تانے بانے کہیں اور ملتے ہیں ،، چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ان کی سیاست اسلام پسند رہی ہے، انہیں جتنی طاقت ملی وہ ایمان سے ملی،، چوہدری نثار نے کہا کہ سچی اور کھری بات نوازشریف کے سامنے بھی کی ،، نوازشریف کو کتنی دفعہ کہا کہ خوشامدی لوگ وفادار نہیں ہوتے ،، اس جلسے نے پیغام دیا ہے کہ روات کا علاقہ چوہدری نثار کے ساتھ ہے ۔۔۔۔