زلزلے کے باعث اسلام آباد میں خداداد ہائیٹس میں دراڑیں پڑ گئیں
اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں زلزلے کے باعث خداداد ہائیٹس میں دراڑیں پڑ گئیں ، ٹیموں نے پڑنے والی دراڑوں کا جائزہ لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق زلزلے کے باعث وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں خداداد ہائیٹس میں دراڑیں پڑ گئیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، ایمرجنسی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اور ریسکیو ٹیمیں خداداد ہائیٹس پہنچیں اور ہائیٹس میں پڑنے والی دراڑوں کا جائزہ لیا۔ ڈی سی کا کہنا ہے کسی قسم کے جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔