اپوزیشن عوام کیلئے نہیں، اقتدار کیلئے تڑپ رہی ہے ،عثمان بزدار
لاہور:- وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو ہرمحاذ پر ناکامی کا سامنا کرناپڑا ، اپوزیشن عوام کیلئے نہیں، اقتدار کیلئے تڑپ رہی ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ساڑھے تین برس کے دوران اپوزیشن نے انتشار کی سیاست کی،، یہ نہیں چاہتے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک آگے بڑھے، کبھی آر پار اور کبھی استعفوں کے خالی نعرے لگائے، اب اپوزیشن نے عدم اعتماد کا شوشہ چھوڑا ہوا ہے ،ہر محاذ پر اپوزیشن کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ، اپوزیشن کے پاس نمبرگیم ہی پوری نہیں، یہ عدم اعتماد کیا لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا عدم اعتماد کا خواب ہمیشہ خواب ہی رہے گا، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری رہے گا۔mk