یوکرائن تنازع ، برطانیہ نے 5 روسی بینکوں اور 3 ارب پتی شخصیات پر پابندی لگادی
لندن: برطانیہ نے روس کے 5 بینکوں پر پابندی لگانے کا اعلان کر دیا ہے جس پر جلد عملدرآمد کیا جائے گا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ ہم روس اور یوکرین کے مابین تنازع کو حل کرنے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے اور ہم دونوں ملکوں کے درمیان تنازع کو سفارتی سطح پر حل کرنے کے حق میں ہیں۔انہوں نے کہا ہم نے یوکرین کے صدر کو یقین دہانی کرائی ہے کہ یوکرین کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی مدد کرتے رہیں گے۔واضح رہے کہ روس کی جانب سے گزشتہ روز یوکرین کے دو صوبوں کو خودمختیار ملک کی حیثیت سے تسلیم کرنے کے اعلان کے بعد برطانیہ اور اس کے اتحادیوں نے روس پر پابندی لگانے کا ارادہ کیا ہے۔