امریکی ارب پتی ایلون مسک نے ایک نئی جنگ چھیڑ دی۔
امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آئندہ انتظامیہ میں شمولیت کے امکانات کے جلو میں ایسا لگتا ہے کہ مشہور امریکی ارب پتی ایلون مسک نے اپنے اپنیایکس پلیٹ فارم پر محاذ اور جنگیں کھولنے لگے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے جرمن چانسلر اولاف شولز کے لیے توہین آمیز الفاظ استعمال کیے ہیں جس پر جرمنی میں سخت رد عمل دیکھا جا رہا ہے۔انہوں نے ایکس پلیٹ فارم پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ "اولاف ایک بیوقوف شخص ہے"۔ انہوں نے ایکس اکائونٹ پر ایک پوسٹ لکھا تھا کہ جرمنی میں "سوشلسٹ حکومت" گر چکی ہے۔تاہم ٹیسلا کے سی ای او نے بعد میں واضح کیا کہ ان کا مطلب جرمن چانسلر سے نہیں تھا۔ایلون مسک نے بہ ظاہر ایک اور محاذ بھی کھول دیا۔ اس بار کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے خلاف انہوں نے ایکس اکائونٹ پر ایک ایسے صارف کے جواب میں بھی لکھا جس نے کینیڈا کو ٹروڈو سے نجات دلانے میں مدد کرنے کو کہا تو مسک نے کہا کہ "وہ اگلے انتخابات میں رخصت ہو جائیں گے"۔فوربز کی درجہ بندی کے مطابق دنیا کے امیر ترین شخص سمجھے جانے والے مسک نے حالیہ مہینوں میں صدارتی انتخابات کے لیے امریکی امیدوار ریپبلکن ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کی بھرپور حمایت کی تھی۔