پولنگ کے بعد کون سا ووٹ گنتی میں شامل اور کونسا خارج ہوگا، الیکشن کمیشن نے واضح کردیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق واٹر مارک والے بیلٹ پیپر کے سوا دوسرا کوئی بیلٹ پیپر بھی گنتی سے خارج ہوگا۔ صرف مخصوص 9 خانوں کی مہر والا بیلٹ پیپر ہی گنتی میں شامل ہوگا۔ وہ بیلٹ پیپر گنتی میں شامل ہوگا، جس پر مہر کا نشان کسی خاص امیدوار کے لیے واضح ہو۔ کاغذ یا کوئی چیز لگانے سے بھی بیلٹ پیپر خارج تصور ہوگا۔ ایک ہی نشان پر ایک سے زائد بار یا ایک ہی نشان پر مہر والا بیلٹ پیپر تسلیم ہوگا۔جبکہ آفیشل کوڈ مارک اور اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسر کے دستخط کے بغیر بیلٹ پیپر گنتی سے خارج ہوگا۔ عام انتخابات کے لیے پولنگ 25 جولائی کو صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہے گی